محکمہ داخلہ بلوچستان کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست

سرد موسم اور امن وامان کی صورتحال ضمنی انتخاب کے لئے موزوں نہیں، محکمہ داخلہ بلوچستان


ویب ڈیسک January 03, 2021
جنوری اور فروری میں سرد موسم کے باعث انتخابی امور کی انجام دہی مشکل ہے، صوبائی محکمہ داخلہ۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ بلوچستان نے پشین میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی پشین میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے، صوبائی محکمہ داخلہ نے انتخاب ملتوی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں جی ڈی اے سے حمایت مانگ لی

خط میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم اور امن وامان کی صورتحال ضمنی انتخاب کے لئے موزوں نہیں، جنوری اور فروری میں سرد موسم کے باعث انتخابی امور کی انجام دہی مشکل ہے، لہذاٰ الیکشن کمیشن صوبے میں شیڈول ضمنی انتخابات کو ملتوی کرے اور نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ ، پی ایس 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہونا ہیں، جب کہ خیبرپختون خوا کے حلقوں این اے 45 اور پی کے 63 کی خالی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا، جس کے تحت دونوں حلقوں پر پولنگ 19 فروری کو ہوگی۔