پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی پر بہیمانہ تشدد

اٹک کے رہائشی جہانزیب خان نے سر کے بال کاٹنے کے بعد میری بھنویں بھی مونڈھ دیں، ریمل علی


ویب ڈیسک January 06, 2021
مجھے شوبز میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے، ریمل علی۔ فوٹو:فائل

لاہور میں پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے سر کے بال کاٹ کر بھنویں بھی مونڈھ دی گئیں۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی نے اٹک کے رہائشی جہانزیب خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جہانزیب نے انہیں بدترین تشدد کا نشانا بنایا، ان کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے اور ہر روز تشدد کا نشانا بنایا جاتا ہے، میری زندگی کو خطرہ ہے لہذا اگر مجھے کچھ ہوا تو زمہ دار جہانزیب خان ہوگا۔