پاکستان اسٹیل کے 3 ہزار ملازمین کی غیرقانونی مستقلی کے خلاف نیب تحقیقات شروع

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 3 ہزار 266 ملازمین کو غیر قانونی طور پر مستقل کیا گیا، نیب


Staff Reporter January 10, 2021
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 3 ہزار 266 ملازمین کو غیر قانونی طور پر مستقل کیا گیا، نیب (فوٹو : فائل)

پاکستان اسٹیل کے 3 ہزار سے زائد ملازمین کو غیرقانونی طور پر مستقل کرنے کے معاملے پر نیب کراچی نے وفاقی سروس کے 4 سینئر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

ذرائع نیب کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں 3 ہزار 266 ملازمین کو غیرقانونی مستقل کرنے کے معاملے پر وفاقی سروس کے 4 سینئر افسران نیب کراچی کے ریڈار پر آگئے۔

دستاویز کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر نے چاروں وفاقی سیکریٹریز کو تحقیقات میں شامل کردیا اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی سمیت 4 افسران کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کردی۔

نیب دستاویزات کے مطابق شہاب خواجہ، غفار سومرو اور ملک آصف حیات کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے، چاروں افسران کو عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نوٹس بھی جاری ہوچکا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کی غیرقانونی مستقلی سے اسٹیل مل کو ماہوار ایک ارب کا نقصان ہوا، وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور خزانہ کی مخالفت کے باوجود چاروں افسران نے ملازمین کو کمیٹی کے ذریعے مستقل کیا تھا۔