رحمن ڈکیت کا بیٹا 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 16 جنوری 2021
عدالت نے تینوں ملزمان کوجسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا
 فوٹو: فائل

عدالت نے تینوں ملزمان کوجسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا فوٹو: فائل

 کراچی:  گینگ وار کے رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں رحمنٰ ڈکیت کے بیٹے سائبان سمیت 3 ملزمان کو 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، رحمن ڈکیت کے بیٹے سمیت 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سائبان ، دانش اور مولا بخش کو 12 سالہ فٹبالر کے اغوااورقتل کا الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تینوں ملزمان نے کم عمر فٹبالرکو بدترین تشدد کرکے قتل کیا تھا، مولا بخش کی نشاندہی پر سائبان اور دانش کو گرفتار کیاگیا۔

مقتول عبدالرحمن ٰکو 12 دسمبر کو تھانہ چاکیواڑہ کے حدود سے اغوا کیا گیا تھا اور 20 دسمبر 2020 کوتھانہ بغدادی کی حدود سے اس کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، سفاک ملزمان نے مقتول بچے کی لاش تشدد کے بعد جلا دی تھی، تفتیش کے لیے ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے سائبان سمیت 3 ملزمان کو 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔