- نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا
- ماضی کے قرضوں کے باعث روپے کی قدر پر دباؤ آیا اور مہنگائی ہوگئی، وزیراعظم
- گجر نالہ؛ چالیس چالیس سال پرانے لیز گھروں کو کیوں توڑا جارہا ہے؟، سندھ ہائیکورٹ
- لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ
- احتجاجی اساتذہ اور تشدد
- جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
- سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز طلب
- امریکی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری، 17 جنگجو ہلاک
- یو ای ٹی پشاور کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ معطل
- یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان
- الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز
- جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری
- عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد
- غیر قانونی بھرتیوں پر سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار
- کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
- سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا
- ملک میں مزید 32 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق
- 2022 تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرا دینگے،امین الحق
- اسلام آباد سے تہران ، استنبول تک کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ
پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ

شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل
راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے دوران میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا جب کہ شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا جب کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔