اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک  منگل 26 جنوری 2021
علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔ فوٹوفائل

علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔ فوٹوفائل

کراچی: پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈراما سیریل ’’فطرت‘‘، ’’گھسی پٹی محبت‘‘ اور’’مہرپوش‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ علی عباس پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں۔

علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔ علی عباس کی جانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستانی فنکار

واضح رہے کہ علی عباس سے قبل متعدد پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ماہرہ خان، روبینہ اشرف، عثمان مختار، امیر گیلانی و دیگر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔