ہدایتکار سے جھگڑے پر سلمان خان نے فلم ’’انشاء اللہ‘‘ کو خیرباد کہہ دیا

فلم میں سلمان خان کی جگہ اب شاہ رخ خان کو کاسٹ کیے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک February 02, 2021
فلم میں سلمان خان کی جگہ اب شاہ رخ خان کو کاسٹ کیے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے (فوٹو : فائل)

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے ہدایت کار سے جھگڑے کے بعد فلم '' انشاء اللہ '' کو خیر باد کہہ دیا۔

سلمان خان اور عالیہ بھٹ فلم انشاء اللہ میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا تاہم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور سلو میاں کے درمیان کسی معاملے پر گرما گرمی اس حد تک بڑھ گئی کہ اب سلمان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔

سلمان خان کے انکار کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے فلم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: سلمان خان نے فلم 'رادھے' ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

فلم ''انشاءاللہ'' میں عالیہ بھٹ 20 سالہ اداکارہ جب کہ ان کے مقابل سلمان خان 40 سال کے بزنس مین کا کردار ادا کررہے۔ فلم 2022ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اس سے قبل بھی فلم ''ڈیئر زندگی'' میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ''پٹھان'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔