فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس بلاک

بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھی، ذرائع


ویب ڈیسک February 05, 2021
ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا،ذرائع۔ فوٹو:فائل

فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھی، پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاک کی گئی ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا، اور بعض شرپسند عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔