عدنان انگلی تڑوا بیٹھےیونس خان نے وکٹ کیپنگ کیسرفراز اسکواڈ میں شامل

ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر سلیکشن کمیٹی نے نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد کو یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا


Sports Reporter January 04, 2014
ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر سلیکشن کمیٹی نے نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد کو یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا۔فوٹو:فائل

SWAT: پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل انگلی زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کیخلاف سیریز کے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر سلیکشن کمیٹی نے نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد کو یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،عدنان ابوظبی میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز اوپنر کوشل سلوا کا کیچ لیتے ہوئے دائیں ہاتھ کی انگلی تڑوا بیٹھے تھے، چوتھے روز یونس خان نے وکٹ کیپنگ کی، 26سالہ سرفراز 4 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے، وہ ہفتے کو ابوظبی روانہ ہوں گے۔