ممبئی آنے کا مقصد اداکاری نہیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا تھا، سومی علی

ویب ڈیسک  منگل 9 فروری 2021
تاج محل دیکھنے بھارت گئی اور 8 سال تک سلمان سے تعلق رہا، پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ کا انکشاف

تاج محل دیکھنے بھارت گئی اور 8 سال تک سلمان سے تعلق رہا، پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ممبئی آنے کا مقصد ادکاری کرنا نہیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 16 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں اداکاری کرنے نہیں گئی تھیں بلکہ ان کی زندگی کا مقصد بالی ووڈ سلطان سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

بالی ووڈ کے کنوارے اداکارہ سلمان خان کی سومی علی سمیت متعدد ہیروئن کے ساتھ عاشقی کی خبریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں لیکن کسی کے ساتھ بھی ان کا تعلق زیادہ دیر تک نہیں چلاسکا یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی کنوارے ہیں تاہم 90 کی دہائی میں اداکارہ سنگیتا بجلانی کیساتھ شادی کے کارڈ چھپنے کے باوجود اداکارہ نے یہ کہہ کر آخری موقع پر شادی ختم کردی کہ سلمان خان کے سومی علی کے ساتھ تعلقات ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شادی کارڈ چھپ جانے کے باوجود بھی سلمان خان کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟

دوسری جانب حالیہ انٹریو میں سومی علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھنے کے بعد طے کیا کہ بھارت جاکر سلمان خان سے شادی کروں گی اور پھر والد سے تاج محل دیکھنے کے بہانے بھارت چلی گئی تھی تاہم میرا مقصد اداکاری کرنا نہیں تھا۔

سومی علی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کے ساتھ میرا تعلق 8 سال تک رہا لیکن جب مجھے محسوس ہوا کہ میرا مقصد پورا نہیں ہوسکتا اس لیے سب کچھ چھوڑ کر امریکا واپس چلی گئی تھی تاہم آج بھی سلمان خان اور ان کی فیملی کا احترام کرتی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛سلمان خان کا شادی نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار

واضح رہے کراچی میں پیدا ہونے والی سومیا علی نے 90 کی دہائی میں اپنے مختصر کریئر میں سیف علی خان،  گووندا،  سنجے دت، متھن چکرورتی، سنیل شیٹھی جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔