فیصل ممتاز نے نادیہ خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک  منگل 9 فروری 2021
نادیہ سے چار ماہ قبل ہونے والی ملاقات کے بعد محبت ہو گئی تھی ، فیصل فیصل ممتاز۔ فوٹو:فائل

نادیہ سے چار ماہ قبل ہونے والی ملاقات کے بعد محبت ہو گئی تھی ، فیصل فیصل ممتاز۔ فوٹو:فائل

 کراچی: سابقہ ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ  نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے شوہر نے شادی سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میں کام کے سلسلے میں کراچی جا رہا تھا کہ  میرے اور نادیہ کے کچھ مشترکہ دوستوں  نے مجھے  نادیہ خان تک ایک پارسل پہنچانے کے لیے دیا۔

انہوں نے بتایا  کہ میں بتائے ہوئے پتے پر پارسل لے کر پہنچا تو  مجھے گھر میں بٹھا کر انتظار کرنے کا کہا  گیا۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد  دیکھا تو سامنے نادیہ خان کھڑی تھیں۔ میں بس یہی سوچ کر آیا تھا کہ پارسل دے کر پانچ منٹ بعد روانہ ہو جاؤں گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہم دونوں باتوں میں اتنا مشغول ہو گئے کہ چار گھنٹے گزرنے کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔

فیصل راؤ نے کہا کہ یہ ہماری پہلی ملاقات تھی جو کہ چاہ ماہ قبل ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بہت سی باتیں مشترکہ تھیں جنہیں سن کر اچھا سا محسوس ہو رہا تھا جس کے بعد مجھے نادیہ سے محبت سی ہو گئی تھی۔ لیکن اس ملاقات کے بعد ہماری کافی عرصے ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قسم کا رابطہ تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نادیہ خان کی اپنی شادی اور شوہر سے متعلق وضاحت

نادیہ خان کے شوہر نے کہا کہ میں نادیہ سے رابطہ بحال کرنا چاہتا تھا لیکن ہمت نہیں ہوتی تھی پھر ایک دن میں نے اچانک انہیں کال کردی اور کہا کہ ملاقات والے دن میرے سن گلاسز آپ کے گھر میں رہ گئے ہیں، پھر اس طرح اس دن ہم کال پر صبح نو بجے تک بات کرتے رہے اور اپنی زندگی سے متعلق تجربات اور یادیں ایک دوسرے سے شیئر کرتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نادیہ خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

فیصل راؤ نے نادیہ سے اظہار محبت سے متعلق کہا کہ تمام تر باتوں کو مد نظر رکھنے کے مجھے یہ احساس ہوا کہ شائد یہ محبت ہے پھر میں نے بنا کسی ملاقات اور دوستی کے نادیہ کو شادی کی پیش کش کردی۔ جس پر انہوں نے شرط رکھی کہ ہم دونوں کے والدین اور بچوں کی رضامندی کی صورت ہی میں شادی ہوگی ۔ میں نے ان کی یہ دونوں شرطیں قبول کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔