خاتون کے انداز گفتگو کی وائرل ویڈیو پر صبا قمر کا دلچسپ ردعمل

یہ میں ہوں، یہ میری دوست ہے اور ہم ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہیں، صبا قمر


ویب ڈیسک February 11, 2021
یہ میں ہوں، یہ میری دوست ہے اور ہم ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہیں، صبا قمر۔ فوٹو:فائل

DUBAI: سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے انداز گفتگو کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر اداکارہ صبا قمر کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون اپنے دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کی خاص بات اُن خاتون کا لہجہ ہے جسے اپناتے ہوئے انہوں نے ایسی ویڈیو بنائی کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسی لہجے کے ساتھ اپنی ویڈیو بنائے بغیر نہ رہ سکے۔

[fb-post-embed url="

#SabaQamar's version of most viral meme video these days " borgors ki pawri " 🤣🤣

Posted by All Pakistan Drama Page on Thursday, February 11, 2021
"]

صارفین کی طرف سے ویڈیو بنانے کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ اب صبا قمر بھی اپنی ویڈیو کے ساتھ میدان میں آگئیں۔ انہوں نے بھی انسٹا گرام اسٹوری پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بالکل اس خاتون جیسا لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ '' یہ میں ہوں، یہ میری دوست ہے اور ہم ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہیں''۔