پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2021
ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و علیکم پاکستان فوٹوسوشل میڈیا

ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و علیکم پاکستان فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

20 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔ پاکستانیوں میں بے انتہا مقبول ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و علیکم پاکستان۔ لیگ اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پرخوشی ہے، بطور کوچ  پرجوش ہوں،کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔ اس کے علاوہ احتیاط بھی کریں۔

https://twitter.com/PeshawarZalmi/status/1360339595293044737

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔