پہلا ٹیسٹ دلچسپ ثابت ہوا دونوں ٹیموں کی جیت کا امکان نظرآیا حنیف محمد

کپتان انجیلو میتھوز نے سب سے بہترکارکردگی پیش کرکے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کی


Sports Reporter January 05, 2014
کپتان انجیلو میتھوز نے سب سے بہترکارکردگی پیش کرکے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کی،حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ پہلا ٹیسٹ انتہائی دلچسپ ثابت ہوا، پاکستان کے بعد سری لنکا کی جیت کا امکان نظر آیا پھر دونوں ٹیموں نے کوئی خطرہ مول نہ لیا، یوں میچ کا ڈرا پر اختتام ہوا۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہا کہ محمد حفیظ نے دوسری اننگز میں سمجھ داری دکھائی اورناقابل شکست 80 رنز بناکر پاکستان کو محفوظ پوزیشن پر پہنچایا، احمد شہزاد بھی نصف سنچری اسکور کرکے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے میں کامیاب رہے، ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ پورے میچ میں سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھوز نے سب سے بہترکارکردگی پیش کرکے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا،پہلی اننگز میں 91 رنز کے بعد دوسری باری میں157رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہنے والے میتھوز عمدہ پر فارمنس پر داد کے مستحق ہیں۔