زمین کے تنازعے پر بھتیجوں نے دو چچا اور دو کزن قتل کردیئے

ویب ڈیسک  اتوار 21 فروری 2021
قتل ہونے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراس کا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں۔ (فوٹو : فائل)

قتل ہونے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراس کا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں۔ (فوٹو : فائل)

سیالکوٹ: اراضی اوررشتہ کےتنازعہ کے باعث 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے 2چچااور 2 کزن کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپسرورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، جب کہ ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے  مطابق 2 ملزمان نے اراضی اوررشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے 2 چچا اور 2 کزن کو قتل کیا، قتل ہونے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراسکا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔