شعیب اختر سے مشابہہ خاتون ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر چرچے

لوگوں نے وینیتا اور شعیب اختر کو جڑواں بہن بھائی تک قرار دے دیا


ویب ڈیسک February 24, 2021
وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے فوٹوانٹرنیٹ

KARACHI: سابق کرکٹر شعیب اختر سے بے انتہا مشابہت رکھنے والی بھارتی نژاد خاتون ٹک ٹاک اسٹار نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

وینیتا کھلنانی بھارتی نژاد امریکن یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور 2018 میں مس انڈیا نارتھ امریکا کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے وینیتا نے ایک مزاحیہ کانٹینٹ پر مبنی ویڈیو ''دیسی پیرنٹس'' سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔ وینیتا کی یہ ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی بے حد وائرل ہوئی تھی۔

[instagram-post url="
"]

اور اسی وقت سے لوگوں نے وینیتا کی کرکٹر شعیب اختر سے مشابہت کو نوٹس کرنا شروع کردیا۔ یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے تو ان دونوں کو جڑواں بہن بھائی تک قرار دے دیا۔





شعیب اختر سے مشابہت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وینیتا تک بھی پہنچیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں واقعی وینیتا اور شعیب اختر کی شکلوں میں بہت زیادہ مشابہت نظر آرہی ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ وینیتا نے کیپشن لکھا ''سب لوگ کہہ رہے ہیں میری شکل اس شخص (شعیب اختر) کے ساتھ ملتی ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟

[instagram-post url="
"]