- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کینسر کو ہرانے والی خاتون، اب خلانورد بننے کے لیے تیار
ٹیکساس: کینسر کو شکست دینے والی باہمت لڑکی ہیلی ارسیناؤ اب نجی کمپنی سے خلا میں جانے والی کم عمر ترین خلانورد بننے کے لیے تیار ہیں۔ اس وقت وہ سینٹ جیوڈ نامی ہسپتال میں طبی معاون ہیں۔
اب وہ نجی کمپنی کی جانب سے شہریوں کے لیے مخصوص انسپائریشن فور نامی منصوبے کے تحت خلا میں جائیں گی۔ چار خلانوردوں میں سے کوئی بھی باقاعدہ تربیت یافتہ ایسٹروناٹ نہیں ۔ اکتوبر 2021 میں وہ شفٹ فور پیمنٹس کے سی ای او جیرڈ آئزک مین کے ساتھ خلا میں جائیں گی۔ جیرڈ نے ان کے تمام اخراجات اٹھائیں گے۔ جیرڈ اس مشن سے اپنے ہسپتال کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن جب ہیلی کو ان کی کمپنی سے یہ پیشکش کی گئی تو اس وقت یہ منصوبہ خفیہ تھا۔ کامیابی کی صورت میں وہ امریکہ کی کم عمر ترین خلانورد بن جائیں گی۔ ساتھ ہی وہ بچپن میں کینسر سے شفا پانے والی پہلی خلانورد بھی ہوں گی۔
صرف یہی نہیں بلکہ وہ مصنوعی ٹانگ والی پہلی خلانورد بھی ہوں گی۔ اس طرح ان کا جنون بتاتا ہے کہ کینسر کو شکست دینے اور مصنوعی عضو کے ساتھ بھی خلا کا معرکہ سر کیا جاسکتا ہے۔
ہیلی کی کاوش سےمعذور افراد کی خلائی یاترا کا تصور روشن ہوگا کیونکہ ایک عرصے تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ معذور افراد خلانورد نہیں بن سکتے ۔ اس طرح ہیلی مصنوعی اعضا والے اور کینسر سے شفاپانے والوں کی نمائیندگی کریں گی۔
ہیلی کو دس برس کی عمر میں ران کی ہڈی کا کینسر ہوا تھا جس کے بعد انہیں مصنوعی ہڈی لگائی گئی تھی اور ایک برس تک کیموتھراپی سے گزارا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔