حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 28 فروری 2021
15 فروری کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں برقرار رکھی تھیں فوٹو: فائل

15 فروری کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں برقرار رکھی تھیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی تھے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط  تھا۔

وزیر اعظم شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز منظور نہیں کی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی سطح پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 15 فروری کو بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔