- وزیراعظم کی آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال
کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے جب کہ ملک کو ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔
الآصف اسکوائر سے متصل گراؤنڈ میں پی ایس پی کے تحت پختون برادری کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ آج کے عظیم الشان پختون جلسے نے نئی دہلی اور لندن تک صف ماتم بچھا دی ہے۔ آج کراچی میں بھارتی سرمایہ کاری ڈوبنے سے نئی دہلی سے لندن تک آگ لگ گئی ہے، ملک دشمنوں کے سارے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست اور ناراض بھائیوں کے درمیان بھی گرینڈ نیشنل میثاق ہو۔
انہوں نے کہا کہ بندوق، گولی اور آپریشن حل نہیں ہے۔ ثابت ہوگیا کہ کوئی سچ بولنے اور دلوں کو جوڑنے والا ہو تو لوگ چالیس سال کی دشمنیوں کو بھول کر یکجا ہوجاتے ہیں۔ ماؤں کے بچے حکمرانوں کی سیاست کی وجہ سے مرتے رہے اور حکمران ایک دوسرے کو وزارتوں کی خاطر قوم کے بچوں کو مروا کر خود ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بھائی کو بھائی سے لڑوا کر شہدا قبرستان آباد کیا۔ آج کے بعد زبان کے نام پر کسی کو خراش نہیں آنے دوں گا، مصطفی کمال مظلوموں کی آواز اور ظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ ہم کراچی سے خیبر تک ظلم کا نظام ختم کردیں گے، ہم نے بندوق اور گولی کی سیاست کو پھولوں سے ختم کردیا ہے، یہ حالیہ انسانی تاریخ کا معجزہ ہے۔جب اکیلا تھا تب اس دنیا سے نہیں ڈرا تو اب تو کروڑوں پاکستانیوں کے ہمراہ ہوں، کسی بھی فرعون کے آگے نا جھک سکتا ہوں اور نا کبھی جھکوں گا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ میری آواز پر لبیک کہہ کر ہزاروں کی تعداد میں پختونوں نے پی ایس پی کے جلسے میں شرکت کر کے بتا دیا کہ ملک دشمن عناصر نے لسانیت کی فالٹ لائن پر جو سرمایہ کاری کی تھی وہ ڈوب گئی۔ بھائی بھائی کے گلے لگ گیا، اب کراچی میں کوئی بھی علاقہ کسی بھی قوم کے لیے نوگوایریا نہیں ہے، پی ایس پی نے کلاشنکوف اٹھائے بغیر کلاشنکوف کلچر ختم کردیا۔
پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں امن کے لیے ہماری کوششیں دنیا کے لیے کیس اسٹیڈی ہیں۔ آپریشن کے بعد امن ہونا کوئی مثبت خبر نہیں ہے بلکہ محب وطن پاکستانیوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ظلم کی سیاہ رات کٹ گئی، مظلوموں کا دور آنے والا ہے۔ اب مظلوموں سے ان کی ذات اور مسلک کا نہیں پوچھا جائے گا اور ظالم بلاتفریق کسی بھی زبان کا بولنے والا ہو عوام اس کا گریبان پکڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو نظام پی ایس پی نے پیش کیا ہے وہی تمام مسائل کا حل ہے، ایم این اے اور ایم پی اے کا کام قانون سازی کرنا ہے سڑکیں بنانا نہیں، اختیارات اور وسائل وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر گلی، محلوں میں نچلی سطح تک لائیں گے۔ سہراب گوٹھ کا نوجوان سہراب گوٹھ کے مسئلے حل کرے گا۔ جلسے سے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔