ٹائیگر شروف کی نئی فلم کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم کی کاپی نکلا

فلم ’’ ہیرو پنتی ٹو‘‘ کے پوسٹر کی تصویر باغی تھری میں بھی استعمال کی گئی تھی، صارفین کی تنقید


ویب ڈیسک March 02, 2021
فلم ’’ ہیرو پنتی ٹو‘‘ کے پوسٹر کی تصویر باغی تھری میں بھی استعمال کی گئی تھی، صارفین کی تنقید (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی نئی فلم کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم ''ہٹ مین'' کی کاپی نکلا ہے۔

سال 2014ء میں فلم '' ہیرو پنٹی '' سے ڈیبیو کرنے والے ٹائیگر شروف اب تک کئی ایکشن فلمیں کرچکے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر اپنی ہی ڈیبیو فلم کے سیکوئل میں دھماکے دار انٹری دے رہے ہیں جس کا پوسٹر انہوں نے شیئر بھی کر دیا ہے۔

ٹائیگر شروف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ''ہیرو پنتی ٹو'' کا پوسٹر جاری کیا جس میں وہ گاڑی کی چھت پر بیٹھے دونوں ہاتھوں میں پسٹل لیے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ''میرا پہلا پیار واپس آگیا ہے ایکشن اور تھرل سے بھرپور ایسی فلم اس سے قبل نہیں دیکھی ہوگی''۔

[instagram-post url="
"]

ٹائیگر شروف کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹر کو سوشل میڈیا صارفین نے ہالی ووڈ فلم ''ہٹ مین ایجنٹ 47'' کی کاپی قرار دیا ہے۔



کچھ صارفین نے تو فلم کے پوسٹر میں استعمال کی جانے والی تصویر پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہی تصویر باغی تھری میں بھی استعمال کی گئی تھی۔

https://twitter.com/mahir_khiladi/status/1233291002565165056

مار نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ فلم باغی تھری اور ہیرو پنتی کا پوسٹر دیکھ کر یہی لگا کہ ٹائیگر کی دونوں فلمز کے پوسٹر میں چہرے کے ایک ہی تاثرات ہیں لیکن میں غلط تھا کیوں کہ انہوں نے پرانی ہی تصویر پر ایڈیٹنگ کرکے نئی پوسٹ میں شامل کردی ہے۔