سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے

ویب ڈیسک  بدھ 3 مارچ 2021
چار ایم پی ایز کے خواتین، 8 ایم پی ایز کے جنرل اور ایک اقلیتی ووٹر کا بیلٹ پیپر ضائع ہوا۔ فوٹو:فائل

چار ایم پی ایز کے خواتین، 8 ایم پی ایز کے جنرل اور ایک اقلیتی ووٹر کا بیلٹ پیپر ضائع ہوا۔ فوٹو:فائل

پشاور: خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابت کے دوران 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے اپنا ووٹ دستخط کرکے ضائع کردیا، تو دوسری جانب خیبرپختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 11 ارکان نے اپنے اپنے ووٹ ضائع کئے۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی  میں مجموعی طور پر 13 ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے بیلٹ پیپر ضائع کر دئیے، 4 ایم پی ایز کے خواتین، 8 ایم پی ایز کے جنرل اور ایک رکن اسمبلی کا اقلیتی بیلٹ پیپر پر ووٹ دیتے وقت ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کیا،  غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

بعد ازاں 13 ارکان اسمبلی نے 13 ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگانے پر بیلٹ پیپرز واپس کردئیے اور درخواست پر الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کردئیے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔