- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
پشاور: خیبر پختون خوا میں حکمران جماعت نے سینیٹ انتخاب کا معرکہ اپنے نام کرلیا۔
کے پی کے میں سینیٹ کی 12نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں 10 نشتیں حکمران جماعت نے حاصل کرلیں۔ جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز، محسن عزیز، لیاقت ترکئی، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ کامیاب ہوئے اور 7 جنرل نشستوں میں سے پانچ حاصل کیں۔
دوسری جان دو جنرل نشستوں پر جے یو آئی ف کے عطاء الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہدایت اللہ کامیاب ہوئے۔
ٹیکنوکیٹ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے دوست محمد محسود اور ہمایوں خان کامیاب رہے اور خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر اور فلک ناز نے کام یابی حاصل کی۔ اقلیت کی نشست پی ٹی آئی کے گل دیب سنگھ نے جیت لی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر وزیر اعلی محمود کا کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین اسمبلی نے آج عمران خان کے سچے سپاہی ہونے کا عملی ثبوت دے دیا۔ اپوزیشن کی طرف سے بڑی لالچ دینے کے باوجود ہمارے اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور ضمیر کا سودا نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اراکین پر اعتماد تھا جس پر وہ سو فیصد پورا اترے ۔ ہمارے اراکین نے نہ صرف پارٹی کا ساتھ دیا بلکہ ضمیر کے سوداگروں کو بے نقاب بھی کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔