صبورعلی کی ’پاوری گرل’ کے ساتھ پارٹی، تصاویروائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
داکارہ کی سالگرہ پرکافی اسٹارزمدعو تھے

داکارہ کی سالگرہ پرکافی اسٹارزمدعو تھے

 لاہور: ماڈل واداکارہ صبورعلی کی پاوری گرل دنا نیئرکے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ صبورعلی نے انسٹاگرام اسٹوری پراپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔  اداکارہ کی سالگرہ پرکافی اسٹارزمدعو تھے جن کے ساتھ ان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرکافی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

صرف شوبزستارے ہی نہیں بلکہ اداکارہ نے ’پارٹی ہورہی ہے‘ سے مشہورہونے والی دنا نیئر کو بھی اپنی سالگرہ میں بلایا۔

اداکارہ نے دنا نیئرکے ساتھ اپنی تصاویرکوانسٹا اسٹوری پرشیئرکیا، جو مداحوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔