سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد دوست کا ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں


ویب ڈیسک March 12, 2021
سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں

سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست سومی علی نے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں سلمان خان کی سابقہ دوست سومی علی کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب ہم پاکستان میں رہتے تھے تو سرونٹ کوارٹر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، میں نے والدین کو جب بتایا تو انہوں نے کارروائی ضرور کی لیکن مجھے خاموش رہنے کا کہا، میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ شاید میں نے ہی کچھ غلط کیا اسی وجہ سے مجھے خاموش رہنے کا کہا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشوریا کی وجہ سے سلمان سے تعلق ختم ہوا، سومی علی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 9 سال اور 14 سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم 3 سال قبل میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھایا اور بولنا شروع کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ نہ بول کر میں منافقت کررہی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ممبئی آنے کا مقصد اداکاری نہیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا تھا، سومی علی

واضح رہے کہ سومی علی پاکستان میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں امریکا میں رہائش اختیار کرلی جب کہ 90 کی دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ میں کام بھی کیا، اس دوران سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں۔