سی ٹی ڈی کا ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ملزم سلیم بیلجیئم کی گرفتاری کیلئے خط

آئی جی سندھ مشتاق مہر سے سلیم کی گرفتاری کیلئے بیلجیئم حکام سے قانونی مدد لینے کی درخواست


Staff Reporter March 16, 2021
آئی جی سندھ مشتاق مہر سے سلیم کی گرفتاری کیلئے بیلجیئم حکام سے قانونی مدد لینے کی درخواست

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے آئی جی سندھ کو خط لکھ کرایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد سلیم عرف سلیم بیلجیئم عرف سلیم بلوچ کی گرفتاری کیلئے بیلجیئم حکام سے قانونی مدد مانگنے کی درخواست کی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سلیم بیلجیئم کراچی میں ٹارگٹ کلنگزکی ٹیمیں چلاتا ہے اور اس کے دہشتگردی کے 3مقدمات میں براہ راست ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے سلیم بیلجیئم عرف سلیم بلوچ کی گرفتاری کیلئے بیلجیئم حکام سے قانونی مدد لینے کی درخواست کی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سلیم بیلجیئم کراچی میں ٹارگٹ کلنگزکی ٹیمیں چلاتا ہے اور اس کے دہشتگردی کے 3مقدمات میں براہ راست ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے سلیم بیلجیئم کے خلاف ثبوت بھی منسلک کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں گرفتار کیے جانے والے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد واحد حسین عرف سوداگر نے بھی تفتیش میں اہم انکشافات کئے کہ سلیم بیلجیئم یورپ میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، وہ بانی ایم کیو ایم کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا کہ اس درخواست کو ایف آئی اے کے توسط سے بیلجیئم حکام کو بھیجا جائے اور ان سے ملزم کی گرفتاری میں مدد طلب کی جائے۔