ملک میں پہلی الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید EWR کا اجرا کردیا گیا

ای ڈبلیو آر نہ صرف اشیا کی جانچ پڑتال کرکے چھوٹے درجے کے کسانوں کی مالی شمولیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔


Staff Reporter March 26, 2021
ای ڈبلیو آر نہ صرف اشیا کی جانچ پڑتال کرکے چھوٹے درجے کے کسانوں کی مالی شمولیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ فوٹو: فائل

پہلی الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید (EWR) کے اجرا کیلیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

چاول اور دھان کے اسٹوریج پر پہلی الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید (EWR) کے اجرا کیلیے این آر ایس پی پراسیسنگ کمپنی اور نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

این سی ایم سی ایل ملک کی پہلی مینجمنٹ کمپنی ہے جس کو کولیٹرل مینجمنٹ ریگولیشنز کے تحت 2019میں ایس ای سی پی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک وسیع مشاورتی عمل کے بعد قائم کیا تھا۔

این آر ایس پی اے پی سی ایل کے چیئر مین ڈاکٹر راشد باجوہ اور نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈکے چیئرمین ابرار حسن نیاس حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری کیلیے ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

دونوں کمپنیوں کا عزم ظاہر کرتا ہے کہ ای ڈبلیو آر نہ صرف اشیا کی جانچ پڑتال کرکے چھوٹے درجے کے کسانوں کی مالی شمولیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔