ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر شوبز فنکاروں کا اظہار افسوس

آپ اپنے کام کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ زندہ رہیں گی، ماہرہ، عمران عباس، فہد مصطفی و دیگر کا اظہار افسوس


ویب ڈیسک March 26, 2021
آپ اپنے کام کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ زندہ رہیں گی، ماہرہ خان۔ فوٹو:فائل

ISTANBUL: معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر شوبز فن کاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دھوپ کنارے، ان کہی، تنہائیاں ، شہزوری، انکل عرفی، پرچھائیاں اور دیس پردیس جیسے کئی متعدد ڈرامے لکھنے والی حسینہ معین آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

پاکستانی ڈراموں کو اصل پہچان دینے والی حسینہ معین کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر نہ صرف اُن کے چاہنے والوں نے بلکہ شوبز سے وابستہ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CM4U0nghbWu/"]

ماہرہ خان نے مرحوم حسینہ معین صاحبہ کے ماضی کے مشہور ترین ڈراموں کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' ان ڈراموں کے بول اور کردار حسینہ معین صاحبہ کے علاوہ اور کسی کے نہیں ہو سکتے، قوم اور انڈسٹری کے لیے کیے جانے والے کام کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے لیے آپ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔



ہمایوں سعید نے اپنی ٹویٹ میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ڈراموں کے لیے حسینہ معین آپا کی خدمات نے بہت سے لوگوں کے لیے راہ ہموار کی ہے، وہ نہ صرف بہترین مصنفہ تھیں بلکہ مضبوط خاتون بھی تھیں جوکہ زندگی کی آخری سانس تک ہماری سرپرست رہیں۔



فیصل قریشی نے بھی حسینہ معین کے لیے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ آپا اب ہمارے درمیان نہیں رہی ہیں، قلم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے والی حسینہ آپا کو ہم ہمیشہ یاد کریں گے۔

[instagram-post url="
"]

فہد مصطفیٰ نے ڈرامہ نگار کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے حسینہ آپا کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک اُن کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CM3np7dlBFi/"]

عمران عباس کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہترین ڈراموں کی تخلیق کار اور میری پہلی سیریل کی مصنفہ آج ہمیں چھوڑ گئی، پاکستانی ڈراموں کو جس مقام پر آپ نے پہنچایا اس کے لیے ہم جتنا بھی شکریہ ادا کر لیں وہ پھر بھی ناکافی رہے گا۔