پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائینگی۔


ویب ڈیسک March 27, 2021
پہلے مرحلے میں لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائینگی۔

پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے لاہور سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور سے اسکردو کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز آج سے ہوگا اور پہلی تعارفی پرواز دوپہر کو روانہ ہوگی۔ لاہور، جنوبی اور وسطی پنجاب کے لوگوں کے لئے پہلی دفعہ یہ پرواز شروع کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائینگی۔ اسکردو کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے ہفتے میں دو پروازیں جاتی تھیں۔

لاہور سے اسکردو سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا جس کا کرایہ 7 ہزار 500 روپے ہوگا۔ اسکردو، گلگت اور استور جیسے مقامات تک پہنچنے میں سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی ہے۔

مقبول خبریں