بیرون ملک سے آنیوالے فضائی مسافروں کیلیے پاس ٹریک ایپ متعارف

ایپلی کیشن پر عمل کے ساتھ مسافروں پر موجودہ ہیلتھ ڈکلیریشن پر کرکے پیش کرنے کی شرط ختم ہو جائے گی۔


Staff Reporter April 14, 2021
موبائل پر پاس ٹریک ایپ کی اپلیکیشن ڈائون لوڈ کرنا ہو گی، یکم مئی سے پاس ٹریک ایپ میں معلومات کا اندراج لازمی ہوگا۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پاس ٹریک ایپ متعارف کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کا سفر سے پہلے تمام تر معلومات آن لائن ایپ میں اندراج لازمی قراردے دیا گیا، موبائل پر پاس ٹریک ایپ کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی،یکم مئی 2021 سے پاس ٹریک ایپ میں معلومات کا اندراج لازمی ہوگا۔

آن لائن ایپ پر معلومات کااندراج کرائے بغیرسفر کی اجازت نہیں ہوگی، اپلی کیشن پر عمل کے ساتھ مسافروں پر موجودہ ہیلتھ ڈیکلیریشن پر کر کے پیش کرنے کی شرط ختم ہو جائے گی،تمام ایئر لائن سیمت بکنگ ایجنٹس، گراونڈ ہینڈلنگ جبکہ تمام اتھارٹیز اور ایئر لائن آپریٹرز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

مقبول خبریں