واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان

یہ نیا ڈیزائن واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن 26.46.10.71 میں سامنے آیا ہے


ویب ڈیسک November 29, 2026

واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے اپنے انٹرفیس کو مزید سادہ اور خوبصورت بنانے کے لیے نیا ڈیزائن متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت نیچے موجود ٹیب بار سے آئیکنز کے ساتھ لکھے گئے نام ہٹا دیے جائیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا اِنفو کے مطابق یہ نیا ڈیزائن واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن 26.46.10.71 میں سامنے آیا ہے۔ تاہم، فی الحال صرف بیٹا صارفین ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نئی تبدیلی کے بعد اپ ڈیٹس، کالز، کانٹیکٹس، چیٹس اور یو کے ٹیبز صرف آئیکنز کی صورت میں دکھائی دیں گے۔ اس سے ٹیب بار کم جگہ گھیرے گا اور اسکرین پر مواد دیکھنے کے لیے مزید جگہ دستیاب ہوگی۔

نیا ڈیزائن آئی فون پر تھریڈز ایپ کے ٹیب بار سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس سے قبل آئی او ایس 26 کے ساتھ ٹیب بار میں لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن بھی متعارف کرایا تھا لیکن اس وقت آئیکنز کے ساتھ تحریری نام برقرار رکھے گئے تھے۔

نئے ڈیزائن کی عام صارفین کے لیے دستیابی متوقع ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔