وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی و سکھر پہنچیں گے

سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے، کراچی میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے


Staff Reporter April 16, 2021
وزیراعظم سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کریں گے جب کہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے افطار ڈنر میں شریک ہوں گے (فوٹو : فائل)

وزیراعظم عمران خان آج سندھ کے ایک روزہ دورے پر سکھر اور کراچی پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آج کراچی اور سکھر کا دورہ کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر رہنما وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ جی ڈی اے رہنما سردار علی گوہر مہر اور دیگر سکھر ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سکھرمیں جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

مقبول خبریں