پی آئی اے کے مزید 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے کے لیے چین روانہ

طیارے آج ویکسین کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔


Staff Reporter April 29, 2021
طیارے آج ویکسین کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے کے مزید3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے کیلیے چین روانہ ہوگئے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل3بوئنگ777بدھ کی شب چین روانہ کیے گئے، طیارے 10 لاکھ ویکسین لیکر کل صبح اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے طیارے حکومت پاکستان اور وزارت صحت کے ایما پر فرائض سرانجام دیں گے، پہلا جہاز آج صبح 30۔8 بجے، دوسرا دوپہر 30۔12 بجے اور تیسرا جمعرات کی رات 12 بجے پہنچے گا۔

پی ائی اے کے قوی ہیکل(زیادہ گنجائش والے) طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلیے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے،اس سے قبل بھی کورونا ویکسین سے چین سے ترسیل کے لیے گذشتہ دنوں 3 خصوصی طیارے آپریٹ کیے جاچکے ہیں۔