- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش تکمیل کے قریب
انسٹا گرام جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک انوکھا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ جس کی بدولت صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی۔
موبائل فون ایپ اور ٹیکنالوجی کی خفیہ خبریں لیک کرنے والے اطالوی موبائل ڈیولپرایلیس سینڈروپلوزی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام صارفین جلد ہی اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ سے انسٹا گرام پر پوسٹ کرسکیں گے۔
ایلیس سینڈرو نے اپنی ٹوئٹ میں اس اپڈیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’انسٹاگرام اپنے صارفین کو کمپیوٹر پر انسٹا گرام پوسٹ تخلیق کرنے کا اہل بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، فی الحال اس فیچر کی آزمائش داخلی طور پر کی جارہی ہے۔‘
https://twitter.com/alex193a/status/1393240994125160448?s=20
پلوزئی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹا گرام ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ کے ٹاپ پر ( ایک گول دائرے کے اندر+ کا نشان) ایک بٹن دیا گیا ہے ۔ ڈیسک ٹاپ یوزر کو صرف اپنی ویڈیو یا تصاویر کوڈریگ اینڈ ڈراپ کرنا ہوگا۔ جب کہ اس فیچرمیں تصاویر کراپ کرنے اور فلٹر لگانے کے لیے فوٹوایڈیٹر کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
موبائل ایپ کی طرح ڈیسک ٹاپ صارفین تصاویرپرکیپشن اورلوکیشن بھی شامل کرسکیں گے۔ صارفین تصاویر میں لوگوں کو ٹیگ بھی کرسکیں گے، جب کہ ایڈوانس سیٹنگ میں تبصروں کے فیچرکوغیرموثر کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔