وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک میں مسائل کے حل کے لیے معاملات طے پاگئے

کے الیکٹرک کے ساتھ جلد نیا معاہدہ ہوگا، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر


ویب ڈیسک May 16, 2021
کے الیکٹرک کے ساتھ جلد نیا معاہدہ ہوگا، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اضافی بجلی، رقم کی وصولی اور ادائیگی پر وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک میں اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور کراچی الیکٹرک کے اضافی بجلی کی فراہمی اور حکومت سے رقوم کی موصولی اور ادائیگی کے دیرینہ اختلافات ہیں، اکثر معاملات اور مستقبل میں آسانی کے لئے آج اصول طے پاگئے ہیں اور اب کے الیکٹرک کے ساتھ جلد نیا معاہدہ ہوگا۔

مقبول خبریں