خاتون کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکار سابقہ بیوی سمیت گرفتار

ملزمان ماہم خان نامی خاتون کو چند ماہ سے ملیک میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔


Staff Reporter May 24, 2021
ملزمان ماہم خان نامی خاتون کو چند ماہ سے ملیک میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ماڈل تھانہ کلفٹن نے خفیہ اطلاع پر شیریں جناح کالونی سکندر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروپ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 74 کلو منشیات برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیرنذیر کے مطابق گرفتار ملزمان 2 ملزمان محسن ولد محمد اسلم اور سیف اللہ ولد اسلام الدین کے قبضے سے برآمد کی گئی منیشات 62 پیکٹوں میں چھپائی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ٹرانسپورٹر گروپ سے ہے ۔ وہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے کراچی میں منشیات اسمگل کرتے تھے ، ان کا مرکزی ساتھی عبداللہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

کورنگی عوامی کالونی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پرکارروائی کے دوران بھتہ خوری اوربلیک میلنگ میں ملوث پولیس اہلکارکو سابقہ بیوی سمیت گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں بلوچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید اور دعا کے شامل ہیں۔ گرفتار پولیس اہلکار تیموریہ تھانے میں کورٹ محرر تعینات ہے ۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش خاتون کو بھتہ خوری اور بلیک میل کرنے کا اعتراف کیا۔ وہ ماہم خان نامی خاتون کو چند ماہ سے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ملزمان کے پاس خاتون کی کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز تھیں جس کی وجہ سے ماہم کو بلیک کر رہے تھے۔ ملزمان خاتون کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دے رہے تھے ۔ ملزمان نے ماہم سے 20 ہزاربھتہ بھی طلب کیا تھا ۔ پولیس نے ملزمان کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔ گرفتارملزمان سے تفتیش سی آئی اے پولیس کریگی۔