ملتان میں ڈاکوؤں کی نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ڈاکو دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد 5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے


ویب ڈیسک May 26, 2021
مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کراہل خانہ کو 2گھنٹے تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کررکھا۔(فوٹو:فائل)

شجاع آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے شادی کے گھر میں دھاوا بول دیا، دو گھنٹوں تک گھر والوں کو یرغمال بنا کر رکھا اورنئی نویلی دہلن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز گزشتہ رات شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں پیش آیا، دولہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن کو بیا کر لایا تھا، اسی رات چار مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کراہل خانہ کو 2گھنٹے تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کررکھا۔

علاقہ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے دلہا اور گھروالوں پر تشدد کرتے رہے اور سہاگ رات کو ہی دلہن کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، دلہا اور دلہن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، میڈیکل ٹیسٹ اور مزید تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ ڈاکو5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم نے موقعپر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

 

مقبول خبریں