راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، ایف آئی اے سے تحقیقات کرانیکا فیصلہ

عمران اصغر  جمعرات 3 جون 2021
پنجاب حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ منظور کرلی، 2ارکان کے اختلافی نوٹ مسترد
 فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ منظور کرلی، 2ارکان کے اختلافی نوٹ مسترد فوٹو: فائل

 راولپنڈی:  پنجاب حکومت نے رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ منظور کرلی جب کہ انکوائری کمیٹی کے 2ممبران کے اختلافی نوٹ کو حکومت نے غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

نیب، اینٹی کرپشن کے بعد ایف آئی اے سے بھی رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات سے جڑے سے سنئیر آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی جانب سے تحریر کی گئی رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی رپورٹ کو باضابطہ منظور کرلیا ہے۔

کمیٹی کے دوارکان ایڈیشنل کمشنر جنرل جہانگیر احمد اور سابقہ ڈی سی انوار الحق نے رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے نہ صرف رپورٹ پر دستحط کرنے سے انکار کیا تھا بلکہ اختلافی نوٹ بھی لکھ کر پنجاب حکومت کو ارسال کیے تھے، حکومت نے دونوں اختلافی نوٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ منظور کرلی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے 27 اپریل کورنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔