چین میں چاقو بردار نوجوان کا راہگیروں پر حملہ، 6 ہلاک اور 14 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 6 جون 2021
پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا، فوٹو: ٹوئٹر

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا، فوٹو: ٹوئٹر

بیجنگ: چین کے ایک بازار میں چاقو بردار نوجوان نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 کو ہلاک اور 14 زخمی کو کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کیئے۔

چین میں عمومی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں اس لیے عام شہریوں کی اسلحے کی خریداری ممکن نہیں۔ اسلحہ نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کے ایک نرسری اسکول میں چاقو بردار نوجوان نے حملہ کرکے دو بچوں کو قتل اور 16 کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔