- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
اسرائیلی وزیر خارجہ 29 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
تل ابيب: اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے حال ہی میں منتخب ہونے والے وزیر خارجہ یائیر لپید 29 جون کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گئے۔ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر خارجہ کا امارات کا پہلا دورہ ہونے کے باعث تاریخی دورہ ہوگا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید دو روزہ دورے کے دوران ابوظہبی میں پہلے سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کا بھی افتتاح کریں گے اور اپنے اماراتی ہم منصب سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں امن معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اتحاد کے ثمرات سے دونوں ممالک کے شہری ہی نہیں بلکہ پورا مشرق وسطیٰ فائدہ اٹھائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان، مراکش اور کوسوو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں تاہم ان میں سب سے پہلے اسرائیلی سفارت خانہ امارات میں کھلنے جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔