سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
 سی این جی اسٹیشنز کو 29 جون تک گیس فراہمی بند رہے گی۔ فوٹو:فائل

سی این جی اسٹیشنز کو 29 جون تک گیس فراہمی بند رہے گی۔ فوٹو:فائل

کراچی: سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کرنے کے بعد صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، سی این جی اسٹیشنز کو 29 جون تک گیس فراہمی بند رہے گی، جب کہ صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں اور کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم ترسیل سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے، غیربرآمدی صنعتوں میں گیس بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ دوسری جانب گھریلو صارفین کو بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے، عوام کو گیس کے کم پریشر اور زائد بلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔