جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  اتوار 27 جون 2021
جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی۔

ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی عوام سے جنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی،علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، وسیب کی تقدیر بدلنے کے لئے تمام اختیارات کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقل ہونا ضروری ہے، جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کےازالے کا آغاز ثابت ہو گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ان کی بروقت تکمیل ضروری ہے، ترقیاتی فنڈز منصوبوں پرخرچ کرنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ایک پیسہ بھی خ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔