بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ، ایف سی اہل کار شہید

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر(فوٹو:فائل)

سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر(فوٹو:فائل)

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں فرنٹئر کانسٹیبری کا ایک سپاہی شہید ہوگیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے علاقے میں ایم-8 پر ایک پانی کے ٹینکر کو دیسی ساختہ بارودی دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس سے ایف سی بلوچستان کے اہل کار نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کے ایماء پر اس طرح کے بزدلانہ واقعات بلوچستان میں مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔