ایم پی اے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت نے نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


ویب ڈیسک July 31, 2021
عدالت نے نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی ایم پی اے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور یوسف عبد الرحمان کی عدالت میں ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف سائبر کرائم مقدمے کی سماعت ہوئی۔ نذیر چوہان کو سخت سیکورٹی میں ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، ترین گروپ کا سخت ردعمل کا فیصلہ

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ان پر شہزاد اکبر کے مذہبی عقیدہ کے بارے میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام عائد ہے۔ عدالت نے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مقبول خبریں