سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  اتوار 1 اگست 2021
زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ 
 فوٹو: فائل

زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

سوات: مینگورہ شہر، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 178 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔