راولپنڈی میں 9 سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 3 اگست 2021
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، پولیس (فوٹو ایکسپریس)

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، پولیس (فوٹو ایکسپریس)

 راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی میں نو سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں معلم کو نو سالہ طالب علم سے نازیبا حرکات و زبردستی کی کوشش پر گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد واصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں بچے کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا نو سالہ بیٹا پڑھنے گیا جہاں معلم غلام رضا نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم نے ملزم غلام رضا کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔