معیشت کی سمت کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
افغان جنگ سےپاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی، شوکت ترین . فوٹو : فائل

افغان جنگ سےپاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی، شوکت ترین . فوٹو : فائل

 واشنگٹن: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت کی سمت کو درست کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں، افغان جنگ سےپاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی جبکہ افغان حکومت شدیدمالی بحران کاشکارہے،عمران خان نے2018میں اقتدارمیں آکرپاکستان کی ڈوبتی معیشت کوبچایا، ہم نےپاکستانی معیشت کوبچانےکےلیےانقلابی اقدامات کیے،پاکستان کی60فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےجنہیں نوکریاں چاہئیں،پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈےپرکام کررہاہے،پسماندہ طبقات کےتحفظ کویقینی بنایاجائےگا،پاکستان کی معیشت5فیصدکی شرح سےترقی کرےگی،ہم عوام کوسستےگھراورصحت کارڈمہیاکررہےہیں تاہم معیشت کی سمت کودرست کرنےکےلیےمشکل فیصلےکرناہوں گے۔

یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اپنے دورہ امریکا پر واشنگٹن ڈی سی میں ہیں۔ دورے کے دوران وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ اہم سائیڈ لائن میٹنگز بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلیے پروگرام ٹریک پر لانے سے متعلق اقتصادی جائزہ پر بھی پالیسی سطع کی بات چیت ہوگی، پالیسی سطع کے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو نہ صرف آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی بلکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملیں گے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ پاکستان امریکا بزنس کونسل کی دعوت پر راونڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔