گوردوارہ جنم استھان ننکانہ میں آج پہلی بار محفل میلاد ہوگی

آصف محمود  ہفتہ 16 اکتوبر 2021
گوردوارہ صاحب میں محفل میلا سجانے کا مقصد ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دیناہے، سربراہ پنجابی سکھ سنگت۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گوردوارہ صاحب میں محفل میلا سجانے کا مقصد ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دیناہے، سربراہ پنجابی سکھ سنگت۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور: گوردوارہ جنم استھان شری ننکانہ صاحب میں آج پہلی بار محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔

گوردوارہ جنم استھان شری ننکانہ صاحب میں آج پہلی بار نبی کریم ؐ  کے یوم ولادت کی خوشی میں محفل میلاد کا انعقاد ہوگا جس کا اہتمام گوپال سنگھ چاولہ اورمنہاج القرآن انٹرفیتھ ہارمنی نے کیا ہے، تقریب سے ڈاکٹرحسین محی الدین خطاب کریں گے۔

پنجابی سکھ سنگت کے سربراہ سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ گوردوارہ صاحب میں محفل میلا سجانے کا مقصد ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دیناہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔