پولینڈ؛ طاقتور سمندری طوفان میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
تیز ہواؤں کے جھکڑ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

تیز ہواؤں کے جھکڑ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

وارسو: پولینڈ میں طاقت ور سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ میں سمندری طوفان کی تیز ہواؤں نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درجنوں درخت گر گئے اور سڑکوں پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں جب کہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Poland 2

سمندری طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک معطل ہوکر گئی۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

Polland 2

ساحلی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے،  پولینڈ کے مغربی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں سے 10 ہزار سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

ppolland 3

حکومت کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔