- وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کو مبارکباد
- گجرات میں پی ٹی آئی کے چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے بھتیجے نے شکست دیدی
- ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
- قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد رضوان انجرڈ ہوکر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
- غزہ میں اسرائیلی فوج کے قبضے میں رہنے والے ہسپتال سے 200 لاشیں برآمد
- بلوچستان کا 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
- کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
- بھارتی نیوزکاسٹر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئیں
- محسن نقوی نے روہت شرما کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش کا جواب دے دیا
- ندا ڈار کا ون ڈے انٹرنیشنل میں تاریخی سنگ میل، دوسری پاکستانی کرکٹر بن گئیں
- پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مریم نواز
- پلاسٹک انڈسٹری، فضائی صنعت سے زیادہ بدتر ہے، تحقیق
- 20 فیصد سبزیاں اور پھل کیڑے مار دوا سے آلودہ ہوتے ہیں، رپورٹ
- دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 14 بچے شہید
- ضمنی انتخابات کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج، مسلم لیگ(ن) کو برتری حاصل
- مشترکہ مفادات کی کونسل کی منظوری کے بغیر ایچ ای سی فنڈ نہیں روک سکتی، وائس چانسلر لیاری یونیورسٹی
- کراچی؛ غیرملکیوں پرخودکش حملے میں زخمی گارڈ کا ویڈیوبیان سامنے آگیا
اسرائیل کا مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کیلیے مزید گھروں کی تعمیر کا منصوبہ
یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آباد کاروں کے لیے مزید گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل کی بر سر اقتدار آنے والی نئی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید 13 سو سے زائد گھروں کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیل کی وزارت تعمیرات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مغربی کنارے پر یہودی آبادیوں یہودہ اور سامرہ میں 1355 گھروں کی تعمیر کا ٹینڈر بھی شائع کرادیا گیا ہے، وزارت کے بیان کے مطابق یہودیوں کے نئے گھر 7 بستیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ تاہم ان گھروں کی تعمیر کے لیے وزارت دفاع کی حتمی منظوری رواں ہفتے متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹینڈرز مغربی کنارے پر 4 ہزار فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے رہائشی کے طور پر رجسٹر کیے جانے کے فوراًبعد جاری کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے رواں سال اگست مغربی کنارے پر آبادکاروں کو مجاز کرنے کا عندیہ ظاہر کیا تھا، اور نئی آبادی کاری کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے پریہودی آباد کاروں کے گھروں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل 1967 کی 6 دن تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قابض ہے اور 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی آبادی والے اس خطے کے زیادہ تر انتظامی کنٹرول اپنے پاس رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کا یہ قبضہ غیر قانونی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔