شاہ رخ خان کی پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں میں تصویر وائرل

شاہ رخ خان نے دیوالی کے لیے ایک اشتہار میں کام کیا تھا


ویب ڈیسک October 25, 2021
شاہ رخ خان اشتہار میں پاکستانی ڈیزائنر فرازمنان کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں

DUBAI: شاہ رخ خان نے دیوالی کے لیے بنائے گئے اشتہار میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، شاہ رخ خان نے دیوالی کے لیے مشہور چاکلیٹ برینڈ کے اشتہار میں کام کیا جس میں انہوں نے شیروانی پہنی ہوئی تھی جو پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی ہے۔

پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے اشتہار کی تصویر لگائی جس میں انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اس اشتہار میں میرے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔